ارب پتی والدین کی بیٹی بختاور بھٹو کو حق مہر کتنا ملا؟

(قدرت روزنامہ)پاکستان کے ارب پتی شخص سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری گزشتہ شب رشتہ ازدواج میں بندھیں تو ملک بھر کی اہم شخصیات نے ان کی نئی زندگی کے آغاز پر انہیں مبارک باد پیش کی . بختاور بھٹو زرداری کا نکاح پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار 33 سالہ محمود چوہدری سے بلاول ہاؤس میں ہوا اور نکاح ٹھٹہ کے عالم مولانا غلام محمد سہو نے پڑھایا .

نکاح کی تقریب میں بختاور بھٹو کے والد اور بھائی بلاول بھٹو زرداری سمیت ان کے قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت کی. یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو زرداری شادی کے بندھن میں بندھ گئیں نکاح کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے بہن کی نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام بھی لکھا کہ ان کے خاندان میں کئی سال بعد آج خوشی کا دن آیا تو انہیں ایسا محسوس ہوا کہ والدہ انہیں دیکھ رہی ہیں. تحریر جاری ہے‎ بختاور بھٹو کو دولہا محمود چوہدری کی جانب سے نکاح میں کتنا حق مہر اور کیا تحائف دیے گئے، اس حوالے سے اگرچہ واضح طور پر دونوں خاندانوں نے کوئی بیان جاری نہیں کیا.

تاہم پیپلز پارٹی کے قریبی ذرائع کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کو حق مہر میں محض 132 تولے چاندی دی گئی. ارب پتی خاندان کی بیٹی کی ارب پتی خاندان میں شادی ہونے کے باوجود انہیں حق مہر میں صرف 132 چاندی تولے ملنے پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے. بختاور بھٹو زرداری کو حق مہر میں ملنے والی چاندی کی مجموعی قیمت اس وقت 2 لاکھ روپے تک بنتی ہے. دوسری جانب ذرائع کے مطابق آج بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی ایک تقریب بلاول ہاؤس میں منعقد کی جائے گی، جس میں دونوں خاندانوں کے انتہائی قریبی افراد اور پیپلز پارٹی کے خاص رہنما شرکت کریں گے. خیال کیا جا رہا ہے کہ شادی کی تقریب شام میں منعقد کی جائے گی. بلاول ہاؤس میں ہونے والی تقریب کے بعد آئندہ ہفتے ان کی شادی کی ایک تقریب لاڑکانہ میں بھی منعقد کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد ان کی شادی کی ایک تقریب لاہور اور دوسری اسلام آباد میں بھی منعقد کی جائے گی. پاکستان میں شادی کی تقریبات میں شرکت کے بعد ممکنہ طور پر جوڑا دبئی کے لیے روانہ ہوگا، جہاں دونوں اپنے غیر ملکی مہمانوں کے لیے شادی کی تقریب کا اہتمام کریں گے.