آن لائن سماعت میں وکلا کی پارکس و سڑکوں سے شرکت ‘ عدالت ناراض

نئی دہلی ۔ دہلی ہائیکورٹ نے آج کہا کہ یہ انتہائی حیرت کی بات ہے کہ وکلا اپنے مقدمات کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سماعت میںسڑکوں سے ‘ پارکس میں بیٹھے اور سیڑھیاں چڑھتے ہوئے بھی پیش ہو رہے ہیں۔ عدالت کیلئے ایسی کارروائی چلانا مشکل ہوگیا ہے کیونکہ وکلا کی بات سننا مشکل ہوتا جارہا ہے ۔ ہائیکورٹ نے اس بات پر ناراضگی جتائی کہ وکلا اور فریقین کی جانب سے ویڈیو کانفرنس کے اصولوں کی پاسداری نہیں کی جا رہی ہے ۔ انہیں کسی پرسکون اور خاموش جگہ سے اس میں شرکت کرنا ہوتا ہے تاکہ ان کی بات بہتر انداز میں سنائی دے سکے لیکن ایسا نہیں کیا جا رہا ہے ۔ جسٹس پرتیبھا ایم سنگھ نے ورچول سماعت میں ہونے والی مشکلات پر ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ اکثر انٹرنیٹ بھی کمزور ہوتا ہے ۔

Leave a comment