آسام میں ریکارڈ وزنی بچے کی پیدائش

ریاست آسام میں ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا وزن ریکارڈ 5.2 کلوگرام ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ بچہ ریاست آسام میں اب تک کا پیدا ہونے والا سب سے وزنی بچہ ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش مقررہ وقت سے کچھ دنوں بعد ہوئی جبکہ اندازہ نہیں تھا کہ اس کا وزن اتنا ہوسکتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ہماری معلومات کے مطابق یہ آسام میں اب تک کا سب سے وزنی بچہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل پیدائش کے وقت سب سے زیادہ وزن 4 کلو کا ریکارڈ کیا گیا تھا۔اسی طرح ریاست آسام میں بچوں کا پیدائش کے وقت اوسط وزن ڈھائی کلو ہے۔بچے کے والد کا کہنا ہے کہ یہ ان کا دوسرا بچہ ہے جبکہ ان کے پہلے بچے کا وزن بھی تقریباً 4 کلو کے قریب تھا۔