آریان معاملہ :شاہ رخ سے ملنے کیلئے سلمان انکے گھر پہنچے

ممبئی :13 اکتوبر۔ (ورق تازہ نیوز) بالی ووڈ اداکار سلمان خان آج ممبئی میں اداکار شاہ رخ خان کی ‘منت’ رہائش گاہ پر پہنچے ہیں۔ آریان خان کی درخواست ضمانت پر آج سماعت ہوئی۔ لیکن ضمانت کی درخواست پر سماعت آج مکمل نہ ہوسکی۔ سماعت کل صبح 11 بجے دوبارہ شروع ہوگی۔


اس اطلاع کے بعد کہ آج کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے ، سلمان ‘منت’ پر شاہ رخ خان کی حمایت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔گزشتہ روز سلمان خان اپنے والد سلیم خان کو شاہ رخ سے ملنے کے لیے منت لے گئے تھے۔ اس کے بعد سلمان آج ایک بار پھر منت پہنچ گئے ہیں۔ اس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔