جاریہ سال اکٹوبر سے کار مالکین کو نئے رجسٹریشن کے لیے 5 ہزار روپئے ادا کرنے ہوں گے

نئی دہلی: کار مالکین کو اپنی 15 سال پرانی گاڑی کی آر سی تجدید کے لیے بھاری فیس ادا کرنی پڑے گی۔ حکومت نے جاریہ سال اکٹوبر سے 15 سال پرانی کار کے رجسٹریشن کی تجدید کے لیے کئی گنا اضافہ فیس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اندازے کے مطابق کار مالکین کو اپنی 15 سال سے زائد پرانی کار کے نئے رجسٹریشن کے لیے 5 ہزار روپئے فیس دینی پڑے گی۔ یہ فیس موجودہ ادا کی جانے والی فیس سے تقریباً 8 گنا زیادہ ہوگی۔ اسی طرح پرانی موٹر سائیکل کا رجسٹریشن تجدید کرنے کے لیے موجودہ فیس 300 روپئے لی جاتی ہے لیکن اب اکٹوبر سے موٹر سائیکل کے لیے 1000 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ پرانی گاڑیوں کے لیے فٹنس تجدیدی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے اور 15 سال پرانے بس یا ٹرک کی فٹنس کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے مالکین کو 12,500روپئے ادا کرنے ہوں گے جوں اس وقت ادا کی جانے والی فیس سے تقریباً 21 گنا زائد ہوگی۔ وزارت ٹرانسپورٹ نے مجوزہ اضافے کی تجاویز کا مسودہ اعلامیہ جاری کیا ہے جو حکومت کے وہیکل اسکراپیج پالیسی کے مجموعی منصوبے کا حصہ ہے۔ تجویز کے مطابق خانگی گاڑیوں کے رجسٹریشن کی تجدید میں تاخیر ہوتی ہے تو اس کے لیے ہر ماہ 300 تا 500 روپئے جرمانہ کی رقم ادا کرنی ہوگی۔ کمرشیل گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکیٹ کی جدید میں بھی تاخیر کی جاتی ہے تو اس کے لیے روزانہ 50 روپئے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں