۔۔۔۔۔۔تو حیدرآباد کا نام بدل دیں گے۔راجا سنگھ

حیدرآباد۔٩۔نومبر۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر راجہ سنگھ نے جمعرات کے روز کہا کہ اگر پارٹی سات دسمبر کے انتخابات کے بعد تلنگانہ میں اقتدار میں آتی ہے تو وہ خود حیدرآباد سمیت ریاست کے دیگر شہروں کے نام عظیم شخصیات کے نام پر رکھنے کا ’ ہدف‘ رکھے گی۔ پہلا ہدف ترقی ہوگا اور دوسرا ان ناموں کو بدلا جانا چاہئے۔ انہیں ان عظیم شخصیات کے نام پر رکھنا چاہئے جنہوں نے ہمارے ملک یا تلنگانہ کے لئے کام کیا ہے‘۔حال ہی میں تحلیل ہوئی اسمبلی کے رکن راجہ سنگھ نے کہا کہ 16ویں صدی میں اس علاقہ پر حکومت کرنے والے قطب شاہی خاندان کے حکمراں نے بھاگیہ نگر کا نام بدل کر حیدرآباد کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ کئی دیگر مقامات کے نام بدل دئے گئے تھے۔ اس میں سکندرآباد اور کریم نگر بھی شامل ہیں

Leave a comment