یہ ویڈیو بچے اور کمزور دل حضرات نہ دیکھیں #افغانستان: #قندھار کی امام بارگاہ میں نمازجمعہ کے دوران دھماکا، 32 افراد ہلاک، 53 زخمی

افغانستان: قندھار کی امام بارگاہ میں نمازجمعہ کے دوران دھماکا، 32 افراد ہلاک، 53 زخمی
کابل ۔ ایجنسیاں

افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں ایک امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد ہلاک جبکہ 53 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
قندھار کے مقامی طبی عملے نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ "اب تک سات لاشیں اور 13 زخمیوں کو ایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔”
ان دھماکوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی مگر آج سے ٹھیک ایک ہفتہ قبل پچھلے جمعہ کے روز قندوز میں ایک شیعہ امام بارگاہ پر خودکش حملہ کیا گیا تھا جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔
ایک عینی شاہد کے مطابق مسجد میں تین دھماکوں کی آواز سنی گئی جس میں ایک مرکزی دروازے، دوسرا عقبی حصے اور تیسرا وضو خانے کی جانب تھا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔