یہودیوں کی ایک اور شر انگیزی مسجد اقصیٰ میں ذبیحہ کی اجازت کا مطالبہ

234

یروشلم : یہودیوں کی انتہاپسند تنظیموں نے شر انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں ذبیحہ کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔انتہاپسند یہودیوں کی متعدد تنظیموں نے اسرائیل کے وزیرسیکورٹی اتمار بن گویر کو اس سلسلے میں باضابطہ درخواست دیدی ہے۔ درخواست میں یہودی تنظیموں نے اپنے سالانہ تہوار کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں بھیڑ ذبح کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہودیوں کا سالانہ تہوار رواں سال مسلمانوں کے لیے مقدس مہینہ رمضان میں آرہا ہے۔ یہودیوں کے انتہاپسند گروپ سوشل میڈیا پر لوگوں کومسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک مسجد اقصیٰ میں جا کر جانور ذبیح کرنے پر اکسا رہے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل اسرائیل کا انتہاپسند وزیر سیکورٹی اتمار بن گویربھی تقدس کو پامال کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں گھس گیا تھا۔ مسلمان ممالک نے اسرائیلی وزیر کی حرکت کی شدید مذمت کی تھی۔