• 425
    Shares

ریاض : وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ نیا عمرہ سیزن یکم محرم سے شروع ہوگا جس میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے علاوہ بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’مختلف ممالک سے مرحلہ وار عمرہ زائرین کو ویزے جاری کئے جائیں گے‘۔’8 شفٹوں میں عمرہ زائرین کی ماہانہ تعداد 20 لاکھ کردی جائے گی جنہیں توکلنا اور اعتمرنا کے ذریعہ اجازت نامے جاری ہوں گے‘۔دوسری طرف نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط نے کہا ہے کہ ’وزارت نے دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ملک نئے عمرہ سیزن کے ا?غاز کے لیے کام کیا ہے‘۔’زائرین حرم کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ محفوظ ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’ایک بس میں عمرہ زائرین کی تعداد گنجائش کے حساب سے 50 فیصد رہے گی جبکہ کدی اور ششہ مراکز کے ذریعہ عمرہ زائرین کو حرم تک لے جایا جائے گا‘۔’حرم میں داخلے کے لیے تین مقامات کا تعین کیا گیا ہے جہاں پہلے زائرین کے اجازت ناموں کو دیکھنے کے بعد انہیں مختلف دروازوں سے حرم داخل کیا جائے گا‘۔وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ’مکرمہ میں عمرہ زائرین کے لیے 50 ٹرانسپورٹ کمپنیاں عمرہ زائرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کریں گے‘۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں