ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کے صدارتی محل میں پہلی بار اسرائیل کا جھنڈا لہرادیاگیا۔حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں تعینات اسرائیلی سفیر عامر ہائیک کو صدارتی گارڈز نے گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد صدارتی محل (قصر الوطن) میں اسرائیلی قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔اس موقع پر صدارتی محل میں پہلی بار اسرائیل کا جھنڈا لہرایا گیا۔اس کے علاوہ اسرائیل کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنی نے بھی امارات میں شاخ کا افتتاح کردیا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں