• 425
    Shares

دبئی۔ متحدہ عرب امارات نے رہائشی ویزا کے حامل ہندوستان، پاکستان سمیت دیگر ممالک سے ویکسین شدہ افراد پر سفری پابندی ختم کر نے کا اعلان کردیاہے۔متحدہ عرب امارات نے جمعہ کو اعلان کیا کہ معطل شدہ ممالک کی فہرست میں سے وہ رہائشی جنہیں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی منظور شدہ ویکسین لگ چکی ہے وہ 12 ستمبر سے واپس آسکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی قومی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اْن ممالک کیافراد جن کے پاس متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزا ہے اور وہ جو گزشتہ 6 مہینوں سے دوسرے ملک میں رہائش پزیر تھے، اتوار سے متحدہ عرب امارات واپس آسکتے ہیں۔ان ممالک میں ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، ویتنام، نمیبیا، زیمبیا، کانگو، یوگنڈا، سیرالیون، لائبیریا، جنوبی افریقہ، نائیجیریا اور افغانستان شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی قومی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ٹوئٹر پر کہا کہ رہائشی افراد کو واپسی کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے منظوری لینا ضروری ہے جبکہ مختلف پی سی آر ٹسٹ کروانا لازمی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں