مختلف مقامات کا معائنہ ، آئندہ ماہ کارکرد
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے متعدد سفارت کار اور اعلیٰ عہدیداروں کا ایک وفد تل ابیب پہنچا ہے۔ وفد کی آمد کا مقصد سفارت خانے کے قیام کے لیے جگہ کا تعین کرنا ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 6 اماراتی عہدیدار اور سفارت کار خصوصی طیارے پر گذشتہ روز تل ابیب پہنچے۔اخباری رپورٹس کے مطابق اماراتی سفارت کاروں کو تل ابیب میں مختلف املاک دکھائی گئیں جنہیں اماراتی سفارت خانے کے طورپر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ہرٹزیلیا میں اسرائیل میں متعین اماراتی سفیر محمد آل خاجہ کی رہائش گاہ کے لیے عمارت مختص کی جا رہی ہے۔ اماراتی سفیر آئندہ ماہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں