العربیہ ڈاٹ نیٹ . متحدہ عرب امارات میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 سے 15 افراد چل بسے ہیں۔ملک میں کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد یہ ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق اب یو اے ای میں کووِڈ-19 سے ہلاکتوں کی تعداد 1001 ہوگئی ہے۔حالیہ ہفتوں میں کووِڈ-19 کا شکار ہونے والے مزید 3589 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔اس طرح اب تک اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والے 326780 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وزارتِ صحت کے حکام گذشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 2631 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے۔اب یواے ای میں کل تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 345605 ہوگئی ہے۔

.