کانپور/لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو اپنا محبوب بتانے والی کانپور کی ایک لڑکی وزیر اعلیٰ کی رہائش کے باہر بیٹھی ہے ۔ یہ لڑکی بدھ کو یوگی آدتیہ ناتھ کی یوم پیدائش پر ان سے ملنے آئی تھی لیکن اب تک اسکی ملاقات نہیں ہو پائی ۔
لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ کانپور کی رہنے والی ہے ۔ وہ پہلی اور دوسری بارگورکھپور میں یوگی کی رہائش پر ان سے ملی تھی ۔ لڑکی کا نام ہیما سکسینہ ہے اور اب اس نے یوگی سے زندگی بھر کا ساتھ مانگا ہے ۔ اس نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے اندر Love Letterبھیجا ہے ۔