ایٹاوہ : تین بہنوں کے بشمول چار لڑکیاں ضلع ایٹاوہ کے سیول لائنس علاقہ سے پراسرار حالات میں لاپتہ ہوگئی ہیں۔ چاروں لڑکیاں قریبی سرکاری اسکول میں شرکت کیلئے پیر کی صبح اپنے گھروں سے روانہ ہوئی تھیں۔ تاہم وہ گھر واپس نہیں ہوئیں اور آخرکار ان کے والدین نے پیر کی شب معاملہ پولیس میں درج کرایا۔ ان لڑکیوں میں سے ایک 18 سالہ ہے جبکہ دیگر 3 نابالغ ہے۔ پولیس نے کہا کہ لڑکیوں کی تلاش جاری ہے۔

BiP Urdu News Groups

اپنی رائے یہاں لکھیں