یوپی میں بی جے پی کو جھٹکے پہ جھٹکے،ایک اور رکن اسمبلی مکیش ورما مستعفی

0 2

شکوہ آباد:اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ بی جے پی کے شکوہ آباد سے رکن اسمبلی مکیش ورما بھی مستعفی ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل کم از کم پانچ ارکان اسمبلی ایسے ہیں جو پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔ مکیش ورما نے استعفی پیش کرتے ہوئے کہا، ’’ہمارے لیڈر سوامی پرساد موریہ ہیں۔ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے ہم ان کا ساتھ دیں گے۔ آنے والی دنودں میں کئی اور لیڈر بھی ہمیں حمایت کریں گے۔‘‘