یوپی میں بچوں نے باپ کی پانچویں شادی روک دی

923

سیتاپور (یوپی): سیتاپور میں شفیع احمد 55 سالہ پانچویں بار شادی کیلئے خوش قسمت ثابت نہیں ہوئے۔ احمد کے 7 بچوں اور ان کی ماؤں نے منگل کی شب ان کی پانچویں شادی روک دی۔انہوں نے شادی خانہ میں گھس کر ہنگامہ کیا۔

جب بچوں نے دولہن کے خاندان والوں سے اپنی شناخت کا انکشاف کیا تو بحث و تکرار کے بعد گھونسا بازی شروع ہوگئی۔وہاں بڑی تعداد میں اکٹھا افراد نے دولہے کو مارپیٹ کی جبکہ دولہن شادی خانے سے فرار ہوگئی۔کوتوالی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر نے کہاکہ دولہے کے بچوں نے واقعہ کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ہم نے مقام واقعہ پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔بچوں نے کہاکہ ان کے والد نے ان کا ماہانہ خرچ روک دیا اور جب انہیں ان کی پانچویں شادی کے بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا۔