یونانی دواخانہ اردھاپور میں عالمی یونانی ڈے
اردھاپور(شیخ زبیر)
یونانی دواخانہ اردھاپور میں عالمی یونانی ڈے منایا گیا۔ جس کی صدارت ڈاکٹر منڈے میڈیکل آفیسر(PHC) اردھاپورنے کی۔ مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر امین الدین صدیقی گولڈ میڈلسٹ (ریٹایرڈ میڈیکل آفیسر ) مدعو تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں یونانی طرز علاج پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔عوام کے علاوہ غوث ملا اور شیخ صابر نے ڈاکٹر امین الدین صدیقی صاحب تشخیص و علاج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یونانی دواخانہ اردھاپور میںڈاکٹر صاحب کی اشد ضرورت ہے اور انہیں مزید خدمت کا موقع دینے کی اپیل ضلع پریشد عہدیداران سے کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید رزاق فارمیسی آفیسر فہیم الدین بھی موجود تھے۔ فارمیسی نور الامین صاحب نے پروگرام کی کاروائی چلائی اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔معاوین اباڑے نے بھی محنت کی۔