نئی دہلی: کانگریس نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ دہلی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر تشدد کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرائی جانی چاہیے ۔کانگریس کے پرتاپ سنگھ باجوا نے صدر کے خطاب کی تحریک تشکر میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ یوم جمہوریہ پر لال قلعہ پر جو کچھ بھی ہوا، وہ افسوسناک ہے ۔ اس کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کسان ریلی کے راستے کو شروع میں بدل دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تشدد کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کی جانی چاہیے ۔ اس کیلئے دو ماہ کو وقت طے ہونا چاہیے ۔ قصورواروں کو ہر قیمت سزا دی جانی چاہیے ۔ باجوا نے کہا کہ نئے زرعی قوانین جلد بازی میں لائے گئے ہیں۔ ان کو منظور کرنے میں پارلیمانی پارلیمانی عمل کی پابندی نہیں کی گئی۔


اپنی رائے یہاں لکھیں