Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

یومیہ اجرت پر زندگی گزارنے والے ورکرس کو سلمان خان کی جانب سے غذا کی تقسیم

IMG_20190630_195052.JPG

کورونا وائرس وباءسے نمٹنے ملک گیر لاک ڈاون کے درمیان یومیہ اجرت پر زندگی بسر کرنے والے مزدوروں و محنت کشوں کو غذا کی فراہمی کا انتظام کرنے والے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی بابا صدیقی نے راشن کٹس کے ساتھ ٹوئٹر پر تصویر جاری کئے۔

بابا صدیقی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ”شکریہ (سلمان) آپ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کوئی بھوکا نہ سوئے“۔ قبل ازیں سلمان خاں نے فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینے ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے 25 ہزار ورکرس کو روزانہ غذکی فراہمی اور مالی امداد دینے کا عہد کیا تھا۔