یوتھ کانگریس ورکرس کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے

بی جے پی وفد کا ضلع ایس پی سے مطالبہ
ناندیڑ:12اکتوبر(نامہ نگار)یوتھ کانگریس کے ورکرس نے شہر و اردھاپورتعلقہ کے دابھڑ کے پٹرول پمپ پر نصب بینر پر موجود وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر پر سیاہی پوت کر ملک کے وزیراعظم کی توہین کی گئی ہے ۔ اسلئے یوتھ کانگریس کے عہدیداران وورکرس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کامطالبہ بی جے پی کے وفد نے آج جمعہ کو ضلع ایس پی سنجے جادھو سے تحریری طور پر کیا ہے ۔ بی جے پی کے مہانگر صدر ڈاکٹرسنتوک راو¿ ہنبرڈے ‘سابقہ ایم ایل اے اوم پرکاش پوکرنا ‘ پردیش مجلس عاملہ رکن ایڈوکیٹ چیتنیہ باپو دیشمکھ ‘ پردیش کارگزار سنجے کوڈگے‘بیوپاری اگھاڑی کے صدر دلیپ کندکرتے ] جنرل سیکریٹری وجئے گنبھیرے ‘ رام راو¿ کیندرے ‘ دلیپ سنہ ٹھاکور ‘ پروین جی سالے ‘ کارپوریشن کی اپوزشن لیڈر گروپریت کور سودڈی ]کی قیادت میں آج جمعہ کو بی جے پی وفد نے ضلع ایس پی سنجے جادھو سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ایس پی کوکہاگیا کہ وزیراعظم کاعہدہ آئینی ہے ۔ نریندر مودی بی جے پی سے تعلق ضرور رکھتے ہوں گے لیکن وہ وزیراعظم جیسے باوقار عہدہ پر فائز ہے اسلئے اس عہدہ کی عزت کرنا ضروری ہے لیکن کل یوتھ کانگریس کے عہدیداران و ورکرس نے شہر و دابھڑ کے پٹرول پمپ پر وزارت پیٹرولیم کی جانب سے نصب پوسٹر پروزیراعظم کی تصویر پر سیاہی پوت دی جو وزیراعظم کی توہین ہے ۔ اس لئے یوتھ کانگریس کے ناندیڑضلع چیف پپو کونڈھیکر ‘ شہر صدر وٹھل پاو¿ڑے‘ وناندیڑحلقہ اسمبلی شمال کے صدرستیہ جیت بھوسلے ‘ ناندیڑجنوب کے صدر عبدالغفار ودیگر عہدیدارن ور ورکرس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کامطالبہ بی جے پی کے وفد نے میمورنڈم کے ذریعہ کیا ہے ۔اس وفد میں دلیپ سنگھ سوڈی ‘ سرپنچ بنڈو پاو¿ڑے ’روی پاٹل کھت گاو¿نکر ‘ شیتل کھانڈیل‘ راجندر سنگھ پجاری ‘ ہربھجن سنگھ پجاری ‘ کے علاوہ دیگر بی جے پی ورکرس موجود تھے۔

Leave a comment