• 425
    Shares

صنعا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،امریکہ اور برطانیہ نے مشترکہ بیان میں یمن میں جاری بحران کے سیاسی حل کے لیے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔ یمن میں ہونے والے اجلاس میں چاروں ممالک نے بحران زدہ ملک کی صورت حال پر بات چیت کی۔ اس موقع پر ایک متفقہ بیان جاری کیا گیا، جس میں چاروں ممالک نے یمن کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کی کوششوں سے اتفاق کیا ہے۔ بیان میں یمنی ریال کی قدر میں کمی، خوراک کی قیمتوں میں اضافے، یمنی معیشت پر اس کے گہرے اثرات اور موجودہ انسانی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیاگیا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں