صنعاء : اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن میں القاعدہ کا رہنما کئی مہینوں سے گرفتار ہے۔عرب نیوز کے مطابق یہ رپورٹ جمعرات کو شائع کی گئی ہے۔اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی تیار کردہ اس رپورٹ میں سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ ’خالد بتارفی کو اکتوبر میں المہرۃ گورنریٹ کے غیدہ شہر میں ایک آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا جبکہ ان کا نائب سعد عاطف العولقی اس آپریشن میں ہلاک ہو گیا۔‘خالد بتارفی نے ایک سال قبل ہی جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کی قیادت سنبھالی تھی۔


اپنی رائے یہاں لکھیں