یمن: مچھلی بازار میں دھماکے سے 4افراد ہلاک‘ 30زخمی

0 4

عدن ۔ یمن کے شہر عدن کے مچھلی بازار میں دھماکہ کے نتیجے میں 4افراد ہلاک اور 30زائد زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق بم کوڑے دان میں نصب کیا گیا تھا۔ بندرگاہی شہر عدن کی پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور اس دوران کئی مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ دوسری جانب طبی ادارے ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ عدن میں واقع اس کے اسپتال میں 50 زخمی مریض آئے، جن میں سے 5کی موت ہو چکی ہے۔