صنعا ۔ یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کے زیرقبضہ علاقہ میں قید دو امریکی خواتین کو ریسیکو کر لیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے تفصیلات بتائے بغیر کہا ہے کہ ان خواتین کو یمن سے نکلنے میں مدد فراہم کی گئی ہے۔ دوسری جانب باغیوں کے مطابق ان خواتین کی رہائی ریسکیو آپریشن کے ذریعہ نہیں ہوئی بلکہ یہ خواتین خود فرار ہوئیں۔ ریاض حکومت کے مطابق یہ دو نوجوان خواتین سن 2014 میں صنعا میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے گئیں تھیں، جب حوثی باغیوں نے شہر پر قبضہ کیر اور انہیں قید کر لیا۔ سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ان امریکی خواتین کو صنعا میں قید سے رہائی کے بعد پہلے جنوبی شہر عدن منتقل کیا گیا تھا جب کہ بعد میں انہیں ریاض پہنچا دیا گیا۔