یمن: باغیوں کی بارودی سرنگوں سے 3برس میں 372افراد ہلاک

صنعا : یمن میں حوثی باغیوں کی بارودی سرنگوں کی زد میں آکر 3برس میں 372افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق باغیوں نے ملک بھر میں ہزاروں بارودی سرنگیں بچارکھی ہیں اور یمنی حکومت کے اہل کار عرب اتحاد کی معاونت سے انہیں تلاش کرکے ناکارہ کرتے رہتے ہیں۔ 2019 ء سے اب تک بارودی سرنگیں پھٹنے سے 372 افراد ہلاک اور 754 زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کا تازہ ترین شکار ایک پولیس اہلکار محمد اکلان تھا، جو رواں ہفتے مغربی شہر حدیدہ کے مضافات میں اپنے گھر کے باہر بارودی سرنگ پر قدم رکھنے کے بعد شدید زخمی ہو گیا تھا۔

Leave a comment