یمن کے صوبے البیداء میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش ہوئی جو 7 گھنٹے بعد چل بسا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یمن میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران و پشیمان کردیا۔یمن میں ایک آنکھ والے بچے کی تصاویر مقامی صحافی کریم زارعی نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

صحافی نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 5 صدیوں میں اب تک دُنیا بھر میں صرف 6 بچے ایک آنکھ کے ساتھ پیدا ہوئے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچے کی آنکھ کی جگہ پر صرف ایک سوراخ تھا اور بصارت کی بھی صرف ایک ہی رگ موجود تھی۔رپورٹ کے مطابق بچہ زیادہ وقت کے لیے زندہ نہیں بچ سکا اور اپنی پیدائش کے 7 گھنٹے بعد دُنیا سے رخصت ہوگیا۔