یروشلم میں تازہ جھڑپوں کے دوران 50فلسطینی اسپتال میں داخل

اسرائیل پولیس نے کہاکہ فلسطینیو ں نے افسروں پر پتھر‘ کرسیاں اور دیگر چیزیں پھینکی ہیں۔
یروشلم۔فلسطینی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پیر کے روز اسرائیل پولیس کے ساتھ یروشلم کے مقام مقدس کے پاس میں پیش ائے جھڑپ کی وجہہ سے کم ازکم 50فلسطینی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اسلام کے تیسرے مقدس مقام مسجد الاقصاء پر پولیس نے آنسو گیس اور اسٹن گرینائیڈ برسائی ہیں۔اسرائیل پولیس نے کہاکہ فلسطینیو ں نے افسروں پر پتھر‘ کرسیاں اور دیگر چیزیں پھینکی ہیں۔

فلسطینیوں اور اسرائیل پولیس کے دستوں کے درمیان جھڑپوں کے سوشیل میڈیا پر پوسٹ کئے گئے ویڈیوز میں مسجد اقصاء کے اندر آنسو گیس کے شل اور اوردستی بم کے تکڑے دیکھے گئے ہیں۔

اسرائیل پولیس نے یروشلم کے مقدس مقام پر فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپ کی‘ مذکورہ تازہ سلسلہ وار تصادم شہر کی دھماکو صورتحال کا ذمہ دار ہوگا۔

یروشلم کے پرانے شہر میں اسرائیل انتظامیہ اور فلسطینیوں کے مابین مسجد الاقصاء میں تشدد کے تازہ واقعات کے بعد سینکڑوں فلسطینی اور درجنوں پولیس افسران پچھلے کچھ دنوں میں زخمی ہوگئے ہیں۔

اسلامی انتظامیہ کے ترجمان فیراس دیبس درجنوں لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ مذکورہ فلسطینی ریڈ کریسنٹ نے کہاکہ تین لوگوں کو اسپتال لے جایاگیاہے۔

ایک ایسے وقت میں فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیلی بربریت سامنے ائی ہے جب دنیا کرونا وائرس کے قہر کی زد میں ہے۔

Leave a comment