یاسین ملک کو عمر قید کی سزا
نئی دہلی، 25 مئی (یو این آئی) دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کو علیحدگی پسند لیڈر یاسین ملک کو دہشت گردوں کو فنڈ فراہم کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی۔
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے معاملے کی سماعت کرنے والی پٹیالہ ہاؤس عدالت کی خصوصی عدالت کے جج پروین سنگھ نے یاسین ملک کو دہشت گردوں کو فنڈ فراہم کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی۔یاسین ملک کو 19 مئی کو اس معاملے میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا اور این آئی اے نے سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔