ہیرا گولڈ کی ڈائریکٹر نوہیرا شیخ کو مشروط ضمانت
حیدرآباد: 24 اکتوبر. آج حیدرآباد کی نامپلی میٹروپولیٹین سیشن کورٹ نے ہیرا گولڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر نوہیرا شیخ کو مشروط ضمانت دےدی. لیکن عدالت نے انھیں 5 کروڑ روپے بطور ڈپازٹ جمع کرنے کا حکم دیا. عدالت نے ان کی غیرملکی سفر پر پابندی بھی عائد کی ہے. آج شام دیر گئے یہ فیصلہ آیا.
حیدرآباد کے سی سی ایس پولس کمشنر نے عدالت کے فیصلے کے بارے میں مزید بتایا کہ نوہیرا شیخ کو عدالت نے 5 لاکھ روپے کے ذاتی مچلہ پر مشروط ضمانت منظور کی ہے ساتھ ہی 5 کروڑ روپے بطور احتیاط جمع کرنے کہا ہے. واضح ہوکہ گزشتہ 16 اکتوبر کو ہیرا گولڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر کو حیدرآباد کی سی سی ایس پولس نے گرفتار کرلیا تھا. ان پر انوسیٹرس کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام ہے.
یہ بھی پڑھیں
پولیس کوئی ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام ، جج کا تاثر
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، سی سی ایس کے پولیس اسسٹنٹ کمشنر کے رام کمار نے کہا کہ، "نامپلی کورٹ نے مشروط ضمانت دی ہے، انھیں 29 اکتوبر تک 5 کروڑ روپئے جمع کرنے کے لئے کہا گیا ہے اور پاسپورٹ کو جمع کرلیا گیا ہے. نوہیرا شیخ عدالت کی منظوری کے بغیر ملک نہیں چھوڑسکتی. انھیں پولیس کے ساتھ تعاون بھی کرنا ہوگا اور انکی ضمانت کی شرائط میں سے ایک یہ ہے کہ وہ 27،29،30 اور 31 اکتوبر کو 10 بجے سے لے کر 1 بجے تک پولس اسٹیشن تفتیش کیلئے حاضر ہوگی.
نوہیرا شیخ کو دھوکہ دہی، اعتماد کی مجرمانہ خلاف ورزی اور مجرمانہ دھمکی کے لئے بنجارا ہلز پولیس اسٹیشن پر ان کے خلاف کیس میں تحقیقات کے دوران گرفتار کیا گیا تھا.
پولیس نے انھیں مالیاتی تنظیم کے ایکٹ 1999 کے تیلنگانہ ڈپازٹ اور فائنانشئل سیکشن اور پرائز چٹس منی اسکیمز (بیننگ) ایکٹ، 1978 کے تحت جرم عائد کیا تھا.
اس بارے میں مزید خبریں
ہیرا گولڈ کی ڈائریکٹر نوہیرا شیخ گرفتار’ انویسٹرس میں ہلچل