حیدر آباد(ریلیز) گزشتہ دنوں کچھ سیاسی شرپسندوں کی سازش کے تحت ہیرا گروپ آف کمپنیز کی سی ای او محترمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو حیدر آباد پولس کے ذریعہ سازش کے تحت ایسے وقت میں پوچھ تاچھ کے لئے بلایا گیا جب کہ کورٹ کچہری کا وقت ختم ہوچکا تھا اور آئندہ کے دو دن عدالت کی چھٹی اور دو دن ہفتہ واری چھٹی یعنی ہفتہ اور اتوار کا دن پڑتا ہے۔ جس کے تحت محترمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو چند دنوں کے لئے قید وبند کی صعوبتوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس سیاسی سازش میں ایم آئی ایم والوں کا پورا ہاتھ گھناﺅنی طور پر ملوث ہے، جس سے ان کا مقصد سیاسی طور پر بلیک میل کرنا اور ڈاکٹر نوہیرا شیخ صاحبہ کی پارٹی ایم ای پی کو تلنگانہ سیاست سے دور کرتے ہوئے انہیں سیاست سے باز رہنے کیلئے مجبور کرنا تھا۔ حالانکہ ملک کا سمجھدار باشندہ اس بات سے واقف ہے کہ ملک میں سیاسی بیداری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، یہی وہ ہتھیار ہے جس کے ذریعہ ملک کے دبے کچلے افراد کو تقویت پہنچایا جا سکتا ہے۔
ہیرا گروپ آف کمپنیز کی پریس ریلیز کے مطابق کمپنی کے ڈائرکٹر جناب اسماعیل شیخ برادر ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اس بات کا پرزور انداز میں دعوی کیا ہے کہ کسی بھی انوسٹر کا ایک بھی پیسہ رائیگاں نہیں جائے گا۔ ہر ہر فرد کا اپنا فائدہ رقم اور انوسٹر س کی اصل رقم ان کے گھروں کے چوکھٹ تک پہنچا کر آئیں گے۔ یہ ہمارا وعدہ جتنا ہی انوسٹرس سے ہے اتنا ہی اللہ تعالیٰ سے جلد ادائیگی کی دعا بھی کرتے ہیں۔ لہذا انوسٹرس سے کمپنی ڈائرکٹر نے اپیل کیا ہے کہ کسی بھی طرح کی سیاسی سازش کا آپ شکار نہ ہوں۔ جس میں شاطر افراد کے ذریعہ یہ کہا جا رہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پولس اسٹیشنوں میں کمپلین کریں۔ اس بھڑکاوے سازش کا تمام انوسٹر زیادہ سے زیادہ انکار کریں۔ کیونکہ ایک ذی ہوش شخص اس بات کو اچھی طرح سے جانتا ہے کہ کمپلین کے پروسز ہمارے ہاتھ کو روکنے کا سبب بنیں گے۔ اور یہی سیاسی بلیک میلر سازشی افراد کی اصل منشا ہے۔ کسی بھی کمپلین کرنے کی صورت میں ہم چاہ کر بھی کسی کے پیسے کس طرح دے پائیں گے جب تک عدالت میں کیس ملتوی رہے گا۔ لہذا تمام انوسٹرس ایسے سازش کنندگان کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان کی سازش کو ناکام بنائیں۔
تمام انوسٹرس کو یہ بھی یقین دلاتے ہیں کہ آپا ڈاکٹر نوہیراشیخ نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔ یہ گرفتاری کا مسئلہ سازش کے تحت ہوا جس کیلئے ڈاکٹر صاحبہ اور ان کے وکیل کی ٹیم فوری طور پر تیار نہیں تھی۔ لہذا سازش کنندگان نے فوری کامیابی حاصل کی ہے۔ لیکن اللہ ہیرا گروپ آف کمپنیز کا حامی ومددگار ہے۔ اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ ان کی سازش ان پر ہی لوٹا دے۔ اور یہ بھی بتا دینا چاہتے ہیں کہ یہ سازش کوئی پہلی دفعہ نہیں رچی گئی ہے۔ اس طرح کی سازشوں کا ہم لوگ بارہا سامنا کر چکے ہیں۔ سیکڑوں بار ہیرا گروپ کے دشمنوں نے ہمیں رسوا کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئے۔ سیکڑوں بار ہمیں جانچ کے دائرے میں الجھانے کی کوشش کی گئی۔ اور ہم کامیاب رہے۔ لہذا یک بار پھر ہم ان سازش کرنے والے سطحی ذہنیت کے افراد کو اللہ تعالیٰ رسوا کرے گا۔ اور کمپنی ہمیشہ کی طرح اپنی منزل مقصود کی طرف رواں دواں ہو کر تیز رفتاری سے چل پڑے گی۔ اس بات کی سچائی کو ہمارے پرانے انوسٹرس یا قریبی لوگ اچھی طرح سے جانتے ہیں ، لیکن ہمیں فکر ہے ان نئے نویلے بھائی بہنوں کی جو کمپنی کے مزاج سے ابھی پوری طرح واقف نہیں ہیں۔ لہذا نئے یا پرانے تمام انوسٹرس بھائی بہنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ کسی بھی قسم کے خدشات کو اپنے ذہن میں بالکل نہ لائیں ، آپ اپنے کاموں میں پہلے جیسے منہمک رہیں ، کوئی اگر غلط سوچ اور فکر کمپنی کے تئیں رکھتا ہے تو اس کا منہ توڑ جواب دیں۔ کیونکہ کمپنی دنیا کے لئے نہیں آخرت کیلئے تمام قربانیاں دی رہی ہے۔ اللہ ہم سب کا حامی ومددگار ہو۔