ہپی کلب ناندیڑ کی کورونا کے تئیں عوام میں شعور بیداری مہم

11

ناندیڑ 2۔جون۔ (ورق تازہ نیوز)ہیپی کلب نے قدیم شہر کے دیگلور ناکہ علاقہ مییں عوام میں کرونا وائرس کے تعلق سے شعور بیداری کی مہم شروع کی ہے ۔ جس کے تحت کے ہپی کلب کے ذمہ داران اپنی کار پر لاؤڈاسپیکر لگا کر عوام میں کرونا وائرس کے تعلق سے سے شعور بیداری کر رہے ہیں۔

اس کے تحت قدیم شہر کے ملت نگر ،رحمت نگر ، ہتائی ۔کربلا ،دیگلور ناکہ وغیرہ علاقوں میں گاڑی میں گھوم گھوم کر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے عوام سے باہر گھومتے وقت اور کاروبار کرتے وقت سماجی دوری اور چہروں پر ماسک لگانے کی اپیل کررہے ہیں اور کرونا وائرس کو روکنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ہپی کلب کی یہ مہم محمد شعیب کی نگرانی میں جاری ہے ۔