بلاس پور:نیم حکیم خطرۂ جان‘ کہاوت کیوں مشہور ہے اس کی مثال اس وقت منظر عام آئی جب چھتیس گڑھ کے بلاسپور شہر میں ایک ہی کنبہ کے آٹھ افراد ایک ہومیوپیتھک دوائی کے استعمال کے سبب فوت ہو گئے۔ دوائی میں الکحل ملی ہوئی تھی اور واقعہ کے بعد سے ڈاکٹر فرار ہے۔

بلاس پور کے سی ایم او نے بتایا ’’کنبہ کے تمام افراد ہومیوپیتھک دوائی ڈروسیرا 30 کا استعمال کر رہے تھے جس میں 91 فیصد دیسی شراب ملائی گئی تھی۔ واقعہ کے بعد سے ڈاکٹر فرار ہے۔‘‘