کوویڈ۔19 پر امریکہ میں نئے رہنمایانہ خطوط جاری
واشنگٹن : امریکہ میں جاری نئی ہدایات کے مطابق کورونا وائرس کا انفیکشن ہوا میں 6 فٹ سے زیادہ دوری تک جاسکتا ہے۔ اس کے مطابق لوگ سانس کے بہت کم قطروں اور ایروسولائزڈ ذرات (aerosolized particles ) یا سیدھے چھینٹوں، اسپرے یا آلودہ ہاتھوں سے منھ، ناک یا آنکھ کو چھونے سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ اس طرح ہوا میں 6 فٹ سے بھی زیادہ دور جاسکتا ہے کورونا وائرس۔ نئی گائیڈلائنس کے مطابق کورونا وائرس کا انفیکشن ہوا میں 6 فٹ سے زیادہ دور تک اثر کرسکتاہے۔

یو ایس سنٹر فار ڈسیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے کورونا وائرس کے پھیلاو سے متعلق اپنی گائیڈ لائنس میں یہ انکشاف کیا ہے۔ اس کے مطابق لوگ سانس کے بہت کم قطروں اور ایروسولائزڈ ذرات یا سیدھے چھینٹوں، اسپرے یا آلودہ ہاتھوں سے منھ، ناک یا آنکھ کو چھونے سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ ایجنسی کے مطابق ہوا میں سانس لینے والی بہت چھوٹی بوندیں اور (aerosolized particles) ہوتے ہیں جن میں وائرس ہوتے ہیں۔ وائرس کے پھیلنے کا خطرہ تین سے چھ فٹ کے اندر سب سے زیادہ ہوتا ہے جہاں ان بہت ہی کم بوند اور (aerosolized particles ) اس سے زیادہ دوری تک بھی جا سکتے ہیں۔تاہم یہ انتباہ بھی دیا گیا کہ وائرس بڑے پیمانے پر گھر کے اندر ہوا کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے ،یہاں تک کہ اگر کچھ حالات میں وائرس چھ فٹ سے بھی زیادہ دور تک جاسکتا ہے۔ اس کے مطابق ان نشریاتی واقعات میں ایک متاثر شخص گھر میں کچھ وقت جیسے 15 منٹ سے زیادہ اور کچھ معاملات میں گھنٹوں کےلئے انفیکشن پھیلا سکتا ہے جس سے ہوا میں وائرس 6 فٹ سے زیادہ کے فاصلے پر موجود لوگوں کو متاثر کرسکتا ہے۔

اور کچھ معاملات میں متاثر شخص کے فورا بعد اس جگہ سے گزرنے والے لوگوں میں انفیکشن کا خطرہ ہوسکتا ہے۔لینسیٹ میگزین میں اپریل میں شائع ایک نئی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا کہ اس بات کو ثابت کرنے کے مضبوط ثبوت ہیں کہ کووڈ۔19 وبائی مرض کےلئے ذمہ دار سارس کوو۔2 وائرس بنیادی طور پر ہوا کے ذریعے پھیلتا ہے۔ برطانیہ، امریکہ اور کناڈا سے تعلق رکنے والے چھ ماہرین کے اس تجزیہ میں کہا گیا ہےکہ بیماری علاج و معالجہ سے متعلق اقدامات اس لئے ناکام ہو رہے ہیں کیونکہ وائرس بنیادی طور پر ہوا سے پھیل رہا ہے۔ امریکہ میں واقع کول راڈو باو¿لڈیر یونیورسٹی کے جوس لوئی جمین جے نے کہا کہ وائرس کے ہوا کے ذریعہ سے پھیلنے کے مضبوط ثبوت ہیں۔انہوں نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت اور دیگر صحت کی ایجنسیوں کےلئے یہ ضروری ہےکہ وہ اس وائرس کے پھیلاو¿ کے سائنسی ثبوت کو قبول کریں تاکہ وائرس کے ہوا میں پھیلاو¿ کو کم کرنے پر توجہ دی جاسکے۔