ہوائی گاڑی لانچ کرنے دبئی کا منصوبہ

دبئی : ٹریفک جام جیسے مسئلے سے بچاؤ اور اس کے حل کے لئے دبئی ایک اڑنے والی گاڑی لانچ کرنے جا رہا ہے جس کے نتیجے میں دبئی جیسے بڑے شہر میں ٹریفک جام ہونے جیسا مسئلہ قصہ پارینہ بن جائے گا۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں مقیم ایک کمپنی کی جانب سے اڑنے والی گاڑی لانچ کی جائے گی، امریکی کمپنی(لفٹ کار) ایک خود مختار گاڑی کی تیار ی میں مصروف ہے جسے 2023 میں دبئی میں اڑنے کے لیے لانچ کیا جائے گا۔‘خلیج ٹائمز’ کے مطابق یہ گاڑی ناصرف اڑ سکے گی بلکہ زمین پر بھی چلے گی، یہ اڑنے والی گاڑی بالکل ایک ہیلی کاپٹر ( ای وٹول ) کی ساخت جیسی ہو گی۔رواں ماہ 14 نومبر کو المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شروع ہو نے والے دبئی ایئر شو 2021 میں اس گاڑی کو بنانے والی کمپنی نے بھی شرکت کی ہے ۔یہ گاڑی ہائیڈروجن گیس سے چلے گی جو کہ 2023-24میں استعمال اور بکنے کے لیے تیار ہے ، اس گاڑی کی قیمت 350,000 امریکی ڈالرز ہوگی جس میں بیک وقت 5 افراد سفر کر سکیں گے ۔

Leave a comment