ہنگولی کے دگرس میں زبردست بارش ‘پانچ دیہاتوں کارابطہ منقطع

267

ڈگرس کرہلے (ضلع ہنگولی)(ورق تازہ نیوز) ہنگولی تعلقہ کے دگرس اور آس پاس کے علاقوں میں 4 اگست کو سہ پہر 3 بجے کے قریب گھن گرج اور چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس بارش سے پمپری کی ندی میں پانی آگیا۔ اس سیلاب کی وجہ سے پانچ دیہات کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ جمعرات کی سہ پہر تین بجے کے قریب گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔

اس بارش کی وجہ سے پمپری کے ندی نالے بھرگئے۔ اس وقت ڈگرس پھاٹا پر ٹریفک روک دی گئی۔ اس سڑک پر دس سے بارہ گاو¿ں جیسے لوہگاو¿ں، داتےگاو¿ں، کرنجلا، بھوسی، ساولی، گنگل واڑی، کھلر وغیرہ ہیں۔ ندی نالوں میں طغیانی کے باعث تقریباً تین گھنٹے تک ٹریفک بلاک رہی۔ تقریباً ساڑھے تین بجے تک پمپری ندی کے دونوں طرف گاڑیاں کھڑی تھیں۔