ہنگولی میں کورونا وائرس کے پچاس نئے معاملات، حالات کشیدہ

2

ہنگولی، 24مئی (یو این آئی) مہاراشٹر میں ہنگولی ضلع کے مختلف مقامات سے کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے پچاس نئے معاملات کی رپورٹ ملنے کے بعد پورے ضلع میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کے حکام نے اتوار کو بتایا کہ سنیچر کی رات ضلع کے مختلف علاقوں سے پچاس لوگوں کے متاثر ہونے کی رپورٹ ملی۔ انہوں نے بتایا کہ نئے معاملات سے منسلک لوگ ممبئی یا دیگر شہروں سے واپس آئے ہیں۔ ان معاملات کے سامنے آنے کے بعد صحت خدمات دستیاب کرارہے ڈاکٹروں او ر طبی عملہ کے سامنے نیا چیلنج کھڑا ہوگیا ہے۔


خیال رہے کہ گزشتہ مہینے مالیگاوں اور ناسک سے واپس آئے کئی جوانوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلع میں کل ملاکر متاثرین کی تعداد 151ہوگئی ہے حالانکہ ابھی فعال معاملات کی تعداد 62ہے جبکہ 89مریض علاج کے بعد ٹھیک ہوچکے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے چھٹی دی جاچکی ہے۔