ہنگولی میں نقلی نوٹوں کے ریاکٹ کا پردہ فاش‘ 17لاکھ47ہزار کے نوٹ سمیت پرنٹرودیگر سامان ضبط

5

ہنگولی:3ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)ہنگولی میں نقلی نوٹوں کے اڈے کا پردہ فاش ہوا ہے ۔پولس نے ایک مکان پرچھاپہ مار 17لاکھ 47ہزار روپیوں کے نقلی نوٹ ضبط کئے گئے ۔آج ایس پی یوگیش کمار نے اخباری نمائندوںکو اس بارے میںتفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 2 ستمبر کو خفیہ اطلاع ملی کہ پولس اسٹیشن ہنگولی دیہی کے آنند نگر علاقہ میں ارون ہنوتے کے مکان میں ایک شخص اور اسکے ہمراہ خاتون ودیگر افراد نقلی نوٹ پرنٹ کرکے اپنے فائدہ کیلئے اسے بازار میںاستعمال میں لارہے ہے اورنقلی نوٹوں کوگھرمیں چھپاکررکھا ہے ۔

ڈی واے ایس پی رامیشور ویجنے کے ہمراہ اے پی آئی اوماکانت چنچولکر ‘پولس ملازمین روپیش دھابے ‘ مہیش بنڈے ‘ ارجن پڑگھن ‘ وسنت چوہان‘ آشا کیندرے ‘ مہیش وجئے ‘(اے ٹی ایس دستہ ) نے مل کر جال بچھایا ۔ آنند نگر علاقہ میں رہنے والے ارون ہنوتے کے مکان میں کرایہ سے رہنے والے ایک شخص سنتوش جگدیوراو سوریہ ونشی (دیشمیکھ ) کے مکان میں چھاپہ مارا۔اس وقت وہاں پر 100‘200‘500اور دو ہزار روپے کے نقلی نوٹ ‘ پرنٹر‘ اسکانیر و زیراکس کی سہولت والی کینن کمپنی کی مشین ‘نقلی نوٹ کی تیاری کیلئے ضروری سازوسامان ‘مہالکشمی دیوی کی پیتل کی مورتیاں اور نقلی نوٹ 17 لاکھ 47ہزار 350 روپے اور دو ہزار کے اصلی نوٹ اور مشین ودیگر سامان 6لاکھ45ہزار روپے ضبط کیاگیا ۔ پولس نے ملزم سنتوش دیشمکھ کو گرفتار کرلیا ہے ۔اس کے علاوہ چھایابائی گلاب راو کے خلاف بھی تعزیرات ہند کی دفعات 489(A)‘ 489 (B)‘489 (C)‘ 489 (D)اور489 (E)’‘ 420 ‘34کے تحت جرم درج کیاگیا ہے ۔