Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

ہنگولی میں سی اے اے کے خلاف عظیم الشان دھرنا اندولن: ہزاروں شہریوں نے حصہ لیا

IMG_20190630_195052.JPG

ہنگولی: آج ۱۰ جنوری کو قلب شہر گاندھی چوک ہنگولی میں سی اے اے(CAA) این آر سی( NRC)کے خلاف ہنگولی کا عظیم الشان دھرنا اندولن منعقد ہوا ۔ اس عظیم الشان دھرنے میں جس جوش اور جذبہ کیساتھ اور پوری طرح منظم اور پرامن رہتے ہوئے لوگوں نے شرکت کی وہ شہر ہنگولی کی تاریخ کا بے مثال واقعہ ہے۔

شرکاء دھرنے کے جذبہ نے اس دھرنے کو تاریخی بنادیا۔ انشاءاللہ اس عظیم الشان دھرنے کا گورنمنٹ پر ضرور اثرپڑیگا اور یہ کوشش رائیگاں نہیں جائے گی۔ کل جماعتی تنظیم ہنگولی کی طرف سے تمام ہی مسالک و مکاتب فکر کے سربراہان اور سیاسی پارٹیز کے ذمہ داران اور ورکرس مختلف اداروں تنظیموں اور کلبوں کے صدور و اراکین اور تمام شرکاء دھرنے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے، اسی طرح ان تمام برادران وطن کے بھی ہم بہت بہت مشکور ہیں جنہوں آج کی اس دھرنے میں شرکت کرکے یہ ثابت کردیا کہ یہ ملک گنگا جمنی تہذیب کا ملک ہے۔

جن حضرات نے ہماری درخواست پر اپنے اپنے کاروبار بند رکھے اور جن رضاکاروں نے دھرنے کا نظم و نسق سنبھالا اور وہ مائیں بہنیں جنہوں نے روزہ رکھا آیت کریمہ کا ختم کیا اور دھرنے کی کامیابی کی دعائیں کیں اور دیگر وہ تمام افراد جنہوں نے کسی بھی طرح کا دامے درمے قدمے سخنے تعاون کیا۔ ہم ان تمام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اللہ تعالی ان سارے حضرات کو بہترین بدلہ نصیب فرمائے اور ہر قسم کے شروروفتن سے محفوظ رکھے آمین یا رب العالمین

منجانب: کل جماعتی تنظیم ہنگولی