ہنگولی لوک سبھا حلقہ کے کنوٹ میں58.33پولنگ

0 34

کنوٹ:18اپریل۔(اکر م چوہان)ہنگولی لوک سبھا حلقہ میںشامل کنوٹ اسمبلی حلقہ میں آج شام پانچ بجے تک 58.33فیصد پولنگ ہوئی ۔شام چھ بجے 60تا65فیصد پولنگ کی توقع کی جارہی ہے ۔ہنگولی لوک سبھا الیکشن میں جملہ 28امیدوار میدان میں ہیں ۔

کنوٹ اسمبلی حلقہ میں جملہ 2لاکھ 58 ہزار 659ووٹرس ہیں ۔جن میں مرد ووٹرس ایک لاکھ 25ہزار 219 ہیں۔شام پانچ بجے ایک لاکھ 50ہزار888 ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ ہنگولی حلقہ میں کانگریس کے سبھاش وانکھیڑے کامقابلہ شیوسینا کے امیدوار ہیمنت پاٹل سے ہے ۔ یہاںپر بہوجن ونچت اگھاڑی نے بھی اپنا امیدوار کھڑے کیاتھا ۔