ہنگولی: (ورقِ تازہ نیوز)20 نومبر کو صبح 5:09 بجے ہنگولی ضلع کے تین تعلقہ بسمت، کلمنوری اور اونڈھا کے کئی گاؤں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 تھی۔
20 نومبر کی صبح 5:09 بجے بسمت تعلقہ کے پانگڑا (شندے) میں، زیر زمین سے آواز آئی۔ اس وقت لوگ نیند سے گھبراکر اٹھے اور سڑکوں پر آگئے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔
اس سے قبل 8 نومبر کو رات 12:04 کے درمیان زیر زمین سے ایک زوردار آواز سنائی دی تھی۔ اس بار بھی لوگ سڑکوں پر آگئے اور رات جاگ کر گزاری۔