ناندیڑ:28اپریل (ور ق تازہ نیوز)ہنگولی حلقہ لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ ہیمنت پاٹل کی خوش دامن و گوداوری اربن بینک کی صدرراج شری پاٹل کی و الدہ محترمہ وایوت محل کے مہاراشٹر پولس پاٹل سنگھٹنا کے صدر آنجہانی باباصاحب مہلے کی شریک حیات پشاتائی مہلے عمر 72 سال کوروناسے ممبیی کے جسلوک اسپتال میں 27 اپریل کوچل بسیں۔

وہ کورونا پازیٹیو آئی تھی جس کے بعد 18اپریل کو ناندیڑ کے اپیکشااسپتالل میںداخل کیاگیاتھا لیکن طبعیت میں افاقہ نہ ہونے پر مزیدعلاج کی غرض سے ممبئی کے جسلوک اسپتال میںداخل کیاگیاتھا ۔لیکن دوران علاج 27اپریل کودوپہرتین بجے انھوں نے آخری سانس لی۔ممبئی میںانکی آخری رسومات ادا کی گئیں۔