نئی دہلی : ہند۔پاک کے وزرائے خارجہ ابوظہبی، یو اے ای میں علحدہ باہمی دورہ پر ہیں جہاں وہ یو اے ای قیادت سے مختلف امور پر بات چیت کریں گے۔ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ہفتہ سے تین دن کے دورہ پر ہیں جبکہ ہندوستان کے وزیرخارجہ ایس جئے شنکر اتوار کو پہنچے۔ وزارت خارجی امور کے ترجمان ارندم باغچی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ دورہ کا مقصد معاشی تعاون اور کمیونٹی ویلفیر پر توجہ دینا ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں میں مذاکرات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں