سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن کا راستہ جموں وکشمیر سے ہی گذرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا ہے جب تک پاکستان اور پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے ساتھ جوڑنے والے راستوں کو کھولا نہ جائے گا۔ انہوں نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں منعقدہ پارٹی کے ایک پروگرام کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ نے بھی کہا ہے کہ رنجشوں کو بھولنا چاہئے ۔ پارلیمانی وفد کے دورہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پہلے بھی وفود یہاں آتے رہے باہر سے وفود لاکر یہاں سب کچھ ٹھیک ہونے کی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے سے بہتر ہیکہ یہاں کے لوگوں سے پوچھ کر سرٹیفکیٹ حاصل کی جائے ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں