نئی دہلی۔ ہندوستانی خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا کے حالیہ دورہ روس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت دوطرفہ تجارتی و اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔روس میں ہندوستانی سفارت خانے کی طرف سے جاری ایک ویڈیو بیان میں مسٹر شرنگلا نے بتایا کہ روسی نائب وزرائے اعظم ریبکوف اور مسٹر ایگور اور دیگر اعلی عہدیداروں بشمول وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ دوطرفہ علاقائی اور عالمی مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مسٹر شرنگلا رواں ہفتے 17 اور 18 فروری کو روس کے دو روزہ دورے پرگئے تھے ۔ انہوں نے بتایاکہ ہندوستان اور روس اعلی ٹکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی کمپنیاں ایل این جی اور کوکنگ کول جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں جبکہ روسی کمپنیوں نے اندرون ملک آبی گزرگاہوں ، ریلوے اور اسٹیل میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں