ہند ۔پاک کشیدگی پرترکی کااہم بیان

استنبول ۔پاکستان اوربھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی ختم کرانے کے لیے ترکی ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ترکی کے نشریاتی ادارے ‘ٹی آر ٹی’ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے سے حل کرانے کی خاطر ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

ٹی آر ٹی کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ ہم نے اپنے اس موقف سے پاکستان کو بھی آگاہ کیا ہے۔ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی پر ہمیں خدشات لاحق ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ترکی درپیش مسائل کے حل میں معاون و مددگار ہونے کے لیے تیار ہے۔ٹی آر ٹی کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر تین بار بات چیت کی اور پاکستان کے موقف کی کھل کر حمایت کی۔

Leave a comment