ہندو پڑوسیوں نے ہمیں ’تلک‘ لگاکر ہندولباس پہنا دیا ، مسلم جوڑے کا انکشاف

فرقہ وارانہ تشدد سے متاثرہ شمال مشرقی دہلی میں ایک مسلم شخص نے اپنے محلے پر ہجوم کے حملوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی بیوی اور بچوں کے ساتھ پڑوس میں واقع ہندو ں کے گھر پناہ لی تھی۔

اس مسلم شخص نے کہا کہ پڑوسی نے مجھے اور میری بیوی کو اپنا ہندو ں جیسا لباس پہنا دیا اور ہماری پیشانیوں پر ”تلک“ لگا دیا۔ بیوی کی مانگ میں سندور بھی ڈالا گیا تاکہ ہماری شناخت چھپائی جاسکے۔ جس کے بعد ہی ہم باہر نکل سکے تھے۔