ہندو مہاپنچایت میں ہنگامہ، اسٹیج پر ایک خاتون نے مرد کو چپل سے پیٹا (ویڈیو وائرل)
دہلی(ایجنسیز)راجدھانی دہلی کے چھترپور علاقے میں منگل کے روز ’جسٹس فار شردھا‘ کے لیے منعقد ایک ہندو مہاپنچایت کے دوران اس وقت ہنگامہ ہو گیا جب اسٹیج پر ایک خاتون نے ایک مرد کو چپل سے پیٹنا شروع کر دیا۔ ہندو ایکتا منچ کے ذریعہ منعقد یہ مہاپنچایت ’بیٹی بچاؤ‘ پر بھی تھا۔اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ ہو رہی ہے۔
Delhi: Woman beats man with slippers on stage of Hindu Ekta Manch's Beti Bachao Mahapanchayat program.
While speaking on the mic, it appeared that a man is trying to push her away from the mic. The woman then started hitting the man with a slipper. pic.twitter.com/PCwpDHjV8t
— Ahmed Khabeer احمد خبیر (@AhmedKhabeer_) November 29, 2022
ویڈیو میں ایک خاتون، جس کا چہرہ نیلے رنگ کی چنری سے نصف ڈھکا ہوا ہے، ایک جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے۔ کچھ لمحہ بعد وہ اچانک اپنی چپل نکالتی ہے اور اپنے ساتھ کھڑے شخص کو پیٹنا شروع کر دیتی ہے۔اچانک پیش آئے اس واقعہ سے اسٹیج پر موجود سبھی لوگ حیران رہ گئے۔ انھوں نے فوراً مداخلت کی اور خاتون کو اسٹیج سے اتار دیا گیا۔
فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ خاتون نے اس شخص کی پٹائی کس وجہ سے کی۔ دوسری طرف دہلی پولیس نے اس واقعہ کے تعلق سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ انھیں اس بارے میں کوئی شکایت نہیں ملی ہے۔ تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ اس بارے میں کسی طرح کی شکایت ملنے پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔