نئی دہلی : رضوانہ جس نے ایک سال قبل ہندو مت اختیار کرنے کے بعد اپنا نام بدل کر سیما ہلدر رکھا تھا، اُسے اُس کے شوہر سدھارتھ عرف بٹو ہلدر نے ہلاک کردیا ہے۔ یہ واقعہ 27 مارچ کو مدھیہ پردیش کے ضلع چندواڑہ کے دامواہ ٹاو¿ن میں پیش آیا۔

ایک اخباری رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ سدھارتھ 25 مارچ کو سیما کو ایک دواخانہ لے گیا تھا جہاں اُس نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ وہ بیمار ہے۔ ابتدائی جانچ کے بعد اُسے مردہ قرار دیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہوا کہ اُس کا گلا گھونٹا گیا۔