زیادہ سے زیادہ ہندوستانی مسلمان حج سفرپرجاسکیں، اس کے لئے سعودی عرب حکومت کو ہندوستان کے حج کے کوٹے میں اضافہ کرنا چاہئے، یہ اپیل مہاراشٹرکے وزیرسیاحت جے کمارراول نے کی ہے۔

جے کمارراول یہاں تاج ہوٹل میں "حج عمرہ انٹرنیشنل ٹورازم فیئر” میں منعقدہ تقریب کے افتتاح کے موقع پرخطاب کررہے تھے۔ اس سے قبل وزیرراول کے ہاتھوں فیئرکا افتتاح کیا گیا۔ پروگرام میں سعودی عرب کی 40 سیاحتی کمپنیوں نے بھی شرکت کی.

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی بہت زیادہ ہے۔ اس لئے حج مسافروں کے لئے صرف ایک لاکھ 70 ہزارکا کوٹہ بہت ہی کم ہے، اسے بڑھایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے حج مبارک کے سفرپرجانے کے تمام انتظامات ٹورسٹ کمپنیاں کررہی ہیں۔

پروگرام میں محکمہ سیاحت کے پرنسپل سکریٹری وجے کمار گوتم سمیت حیدراعظم، وسیم خان، محمد قاسم، علی خان وغیرہ موجود تھے۔ حج سفرکے دوران ضروری سہولیات جیسے ہوٹل، کیٹرنگ، ٹریول ٹکٹ، پاسپورٹ، گاڑی وغیرہ سبھی سہولیات دستیاب کرانے والی کمپنیوں نے اپنا اسٹال اس فیئرمیں لگایا ہے






اپنی رائے یہاں لکھیں